اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق کا سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب روپے جمع کرنے کادعوی غلط ثابت ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے ہلال احمر کی چیرمین شپ کے عہدے سے فارغ کئے جانے پر دعوی کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے 6 ارب جمع کرلئے ہیں۔
ابرار الحق نے مزید کہا تھا کہ میں اگر چیئرمین ہلال احمر رہتا تو سیلاب متاثرین کے لیے اکھٹا کیا 6 ارب درست جگہ پر لگاتا۔ پی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق کے اس بیان پر ہلال احمر پاکستان نے بھی بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ابرار الحق نے سیلاب زدگان پر بھی جھوٹی شہرت لینے کی کوشش۔ ہلال احمر پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان کے سابق چیرمین ابرارالحق نے جھوٹا بیان دیا، 6 ارب تو کیا، ہمارے پاس اس رقم کا ساتواں حصہ بھی جمع نہیں ہوا۔ ہلال احمر پاکستان نے کہا ہے کہ جھوٹے بیان دینے سے گریز کیا جائے جو ہلال احمرکو نقصان پہنچائے۔ سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب روپے جمع کرنے کا دعوی غلط ثابت ہونے پر ابرار الحق نے اپنے پرانے بیان پر شرمندہ ہونے کے بجائے یوٹرن لے لیا،
اور کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ 6 ارب روپے کی رقم موصول ہو گئی ہے۔ ابرارلحق نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 6 ارب روپے ملیں گے، مگر آہستہ آہستہ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں