پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

چشتیاں (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، پاکستان بدل چکا ہے اب لوگوں میں شعورآچکا، اب خونی انقلاب نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے آئے گا۔

چشتیاں میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی چشتیاں ن لیگ کا گڑھ ہوتاتھا لیکن اب لندن ان کا گڑھ بناہوا ہے، شریف فیملی کا ساراٹبر ہی اس وقت باہربیٹھاہوا ہے اور لندن میں بیٹھا بھگوڑا لوگوں کوجیلوں میں ڈالنےکےاحکامات دیتاہے۔پاکستانی باہرمحنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہربھیج دیتے ہیں، یہ ساراخاندان لندن میں ہے اور صرف کمائی کرنےپاکستان آتےہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک بھی میراہے اور فوج بھی میری ہے، میں نےکبھی اداروں کوکمزور کرنےکی کوشش نہیں کی، یہ مجھےکہہ رہے ہیں سیاست نہ کروسیلاب کیلئے کام کرو، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا چوروں کے خلاف بھی کام کروں گا۔ میں نےہمیشہ عدلیہ اور فوج کی مضبوطی کی بات کی، میرےبیانات دیکھ لیں ہمیشہ کہا کہ فوج اورعدلیہ مضبوط ہونی چاہیے، جو جماعت قوم کو جوڑ رہی ہے اسے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،صحافیوں کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ عمران خان کی کوریج نہ کریں۔

میراچیلنج ہےجو کچھ بھی کرناہےکرلو آپ لوگ شکست کھائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اب ایک نیا منصوبہ بنایاگیاہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، لوٹےبنانےکی کوشش ہورہی ہے، پنجاب میں کروڑوں روپےدیئےجارہےہیں۔ مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، چیلنج ہے جو مرضی کرلو تم شکست کھاؤگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close