عمران خان کیخلاف معاملات فارن فنڈنگ سے بھی بہت آگے جا چکے ہیں، کرپشن تحقیقات شروع

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں ، معاملات فارن فنڈنگ سے بھی بہت آگے جا چکے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے توشہ خانہ پر درخواست دی ،ہم نے 180ملین پر تحقیقات مکمل کرلیں ، چیزیں بہت آگے چلی گئی ہیں،اب سب کچھ سامنے آئے گا،فارن فنڈنگ سے بھی معاملات بہت آگے جاچکے ہیں۔

 

 

توشہ خانہ کےتحائف کو بیچ کر پیسے پاس رکھنا میرٹ ہے کیا؟آپ کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا، کیا یہ میرٹ ہے عدم اعتماد کاذمہ دار امریکہ اور کبھی کسی ادارے کوٹھہرائیں،بی آر ٹی انکوائری دفن کردی کیا یہ میرٹ ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان بتائیں پاک آرمی میں میرٹ پر کب تعیناتی نہیں ہوئی ،جوبھی 4یا5نام آتے ہیں وہ فوج کی قیادت بھیجتی ہے ، عمران خان پہلے عدالتوں اور اداروں پربات کرتےہیں پھر وضاحتیں دیتے ہیں ، چودھری اقبال نے فرح خان کے معاملے سے کھل کر اظہارلاتعلقی کیا تھا،رانا ثنا اللہ کے خلاف جو کیس کیاگیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔شہباز شریف کے لندن جانے سے متعلق افواہوں پر خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف کے لندن جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،میرے علم میں بھی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں