عمران خان نااہل ہونگے یا نہیں ؟ نجم سیٹھی نے اندر کی خبر دےدی

اسلام آباد (پی این آئی )سیاسی لڑائی کب تک اداروں کے کندھوں پر لڑی جائے گی ؟ قومی اسمبلی سے کیا پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور کیے جائیں گے یا 9 حلقوں کا نتیجہ دیکھ کر نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ؟ کیا عدالت خود کو سیاسی معاملات سے دور کررہی ہے؟ پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں سینئر صحافی نجم سیٹیھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رویے عمران خان کے حق میں ہیں ،عمران خان جوڈیشری پر پریشر ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،

ان کی حکمت کامیاب ہوئی ہے تو وہ مزید دبائو کیلئے کام کریں گے۔وہ تمام لائنیں کراس کرنے جارہے ہیں ،جمہوریت پسندوں کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عوام حکومت سے ناراض ہیں ،عوام ناراض ہیں تو ان کا ووٹ بینک بھی گر رہا ہے،عمران خان دندنا رہے ہیں ،ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑنے والے پریشان ہیں ،عدالتیں عمران خان کو گھماتی رہیں گی لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ۔ میرے خیال میں نواز شریف واپس آنے کیلئے تیار ہیں ،

کچھ لوگ نواز شریف کو جیل جانے سے روکنا چاہتے ہیں،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فوری واپس آجائیں ،نواز شریف سے انصاف ہوا تو ان کی ضمانت ہو جائے گی ،ان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close