لاہور(آئی ا ین پی ) اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجازِ حسن اعوان کو ترقی مل گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ بطور سیشن جج 7 سال مکمل ہونے پر دو سیشن ججز کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔
ترقی پانے والوں میں اعجازِ حسن اعوان اور طاہر نواز خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب کے سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں