اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کی سماعت پی ٹی آئی کو 2ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کی ، جس دوران تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی چیپٹرز سے معلومات مانگی ہیں۔
اسے موصول ہونے میں وقت لگے گا ، گزشتہ سماعت پر ہم نے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی تھی. چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ 2ہفتے تو گزر گئے ہیں. پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ معلومات بہت اہم ہیں جو پاکستانی ڈونرز ہیں ان کے نائیکاپ اور دیگر دستاویزات منگوائی ہیں ،معاملہ بہت حساس ہے ۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ پہلے اس کیس کی سماعت 8سال چلی تھی ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی , چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آپ اپنے جواب کو پہلے جمع کروا دیں تاکہ اگلی سماعت پر دلائل شروع ہوں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں