لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے ان ضمنی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ آئندہ ضمنی الیکشن تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے حلقوں میں جا کر بڑے جلسے کریں گی۔نواز شریف نے حمزہ شہباز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ضمنی انتخابات کے (ن) لیگی امیدواروں اور رہنمائوں سے رابطے کریں اور ان سے ملاقاتیں کریں جبکہ حمزہ شہباز نے ان ہدایات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں