الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی بڑا جھٹکا دیدیا

فیصل آباد (پی این آئی) این اے108میں انتخابی مہم چلانے کے الزام میں وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری کردیا گیا، وزیرداخلہ ن لیگی امیدوارعابد شیر علی کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں این اے 108 میں انتخابی مہم چلانے کے الزام پر وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، قواعدوضوابط کے خلاف انتخابی مہم چلانے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا ثنااللہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ن لیگی امیدوار عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

 

 

 

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دیدی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت کی ہے کہ دو ہفتوں سے پہلے اپنا جواب جمع کرادیں تاکہ دلائل شروع ہوسکیں۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو بذریعہ عمران خان نوٹس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے شاہ خاور سے استفسار کیا کہ آپ کا ریکارڈ کہاں تک پہنچ چکا ہے۔ شاہ خاور نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ معلومات فارن چیپٹر سے موصول ہونی ہیں۔اگر دو ہفتے مل جائیں تو بہتر ہوگا۔ ممبر کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا اس ریکارڈ پر بھی آٹھ سال لگیں گے۔ پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ یہ دس سال پرانا ریکارڈ ہے ہم چاہتے ہیں آپ کو پراپر ڈاکومنٹس دے دیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close