عمران خان نے فوج سے متعلق بیان پر حیران کن وضاحت پیش کر دی

اسلام آآباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق متنازع بیان پر شدید ردعمل کے بعد سارا ملبہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر ڈال دیا۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

 

 

 

اب شدید ردعمل کے بعد سارا ملبہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر ڈال دیا اور اپنا بیان مسخ کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے بدمعاشوں کی جانب سے ان کےخلاف شدید پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے، انہیں جواب دوں گا،جوبدنام کرنےکیلئے الفاظ مسخ کررہےہیں، بس اب بہت ہو گیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ان سب کو پشاور کے جلسے میں جواب دوں گا، یہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close