مفتی کفایت اللہ گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

مانسہرہ(پی این آئی )ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے باعث مانسہرہ میں شاپر فروخت کرنے والے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج کرنے پر مفتی کفایت اللہ سمیت 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 

 

مانسہرہ میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ مین بازار میں احتجاج کیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، 2روز قبل ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو ا تھا جس پر انجمن تاجران کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close