6 ستمبر کی پریڈ منسوخ کرنا اچھا فیصلہ تھا، ورنہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا مشکل کام تھا،فواد چوہدری

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ستمبر کی پریڈ منسوخ کر کے اچھا فیصلہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کی پریڈ منسوخ کر کے اچھا فیصلہ کیا ورنہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا اور نہ رکنے پر کوہسار بھیجنا ذرا مشکل کام تھا ۔ ایک اور پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وطن کے سجیلے جوانوں ۔۔۔ تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close