تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما کے رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا اعلان وہ پریس کانفرنس کے دوران کریں گے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سلطان محمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔سلطان محمد خان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے جبکہ وہ 2021 تک وزیر بھی رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close