کراچی (پی این آئی) سندھ میںڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز اور محکمۂ صحت نے کم عمر طلباء کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے مطابق 19 تا 24 ستمبر پہلے مرحلے میں طلباء کی ویکسینیشن کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو طلباء کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے بتایا کہ حیدر آباد اور کراچی میں یہ ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں