اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے گذشتہ روز آرمی چیف کے تقرر سے متعلق بیان کے سیاق و سباق پر پہلے ہی وضاحت کی جاچکی ہے،عمران خان کی کسی ادارے یا اس کی قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت نہ تھی۔پیر کو آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ان کی کسی بھی ادارے یا اس کی سینیئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت نہیں تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے گذشتہ روز آرمی چیف کے تقرر سے متعلق بیان کے سیاق و سباق پر پہلے ہی وضاحت کی جاچکی ہے۔ تحریک انصاف کی ایک اور سینیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نہایت احترام کے ساتھ، قیادت کی ٹویٹس اور فواد چودھری کی جانب سے نہایت صراحت سے کی جانے والی وضاحت کہ آرمی چیف کے معاملے پر عمران خان کا اشارہ پوری طرح مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت تھی۔ان دونوں پارٹیوں کی قیادت جو ڈان لیکس سے میموگیٹ تک فوج کو ہدفِ سیاست بنانے کی ایک تاریخ رکھتی ہے ۔شیریں مزاری نے کہاکہ تمام وضاحتوں کے باوجود عمران خان کے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے اور وہ بھی اس وقت جب پی ڈی ایم انہیں نشانہ بنانے کے لیے جان بوجھ کر ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں اپنے خطاب میں عمران خان نے کسی جگہ بھی فوج یا اس کی قیادت کو ہدفِ تنقید نہیں بنایا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں