اسلام آباد ( آئی این پی )صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کے پاکستان توڑنے کا ایجنڈا ہم 12سال سے بے نقاب کررہے ہیں ، عمران خان حکومت سے باہر آتے ہی پاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑڈال رہاہے۔پیر کو صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے کہاکہ دو چیزیں کسی بھی ریاست کی بقاء کی ضمانت ہواکرتی ہیں،
پہلی معیشت اوردوسر ی دفا ع ہے ۔ عمران خان جب حکومت میں تھاتوپاکستان کومعاشی طورپرتباہ کردیااب حکومت سے باہر آکرپاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑڈال رہاہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ عمران خان کے پاکستان توڑنے کا ایجنڈا ہم 12سال سے طشت ازبام کرتے چلے آہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان نے اپنی ٹوئٹ میں یہ شعر بھی ساتھ لکھا، بنے گی اسطرح تصویرِجاناہم نہ کہتے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں