سعودی سفیر کی سیلاب زدگان کو رقم عطیہ کرنے والے بچے احمد مصطفیٰ سے ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے رہائشی بچے کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنا مہمان بنا لیا۔ پیر کو پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفی کو ملاقات کے لیے بلایا۔ملاقات کے دوران سعودی سفیر کی جانب سے بچے کے جذبے کو سراہا گیا۔

وضح رہے کہ احمد مصطفی نے عمرے کے لیے اپنے جمع کردہ پیسے سیلاب زدگان کے لیے چندے میں دے د یئے تھے۔ پاکستانی بچے کے عطیے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بچے کو سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد مدعو کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close