عمران خان کو نااہل کرکے دکھائیں تو پھر۔۔۔ فواد چوہدری نے حکومت کو دھمکی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا ، ہم نے لوگوں کے آگے بندباندھا ہواہے ، آپ عمران خان کو نااہل کریں تو پھر آپ اسلام آباد سے نکل کر دکھائیں ، کوئی بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا ، لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہواہے ، لوگوں کو حکمران ٹولے سے نفرت ہے۔

 

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ سارے جنرلز پاکستان کی مٹی سے جڑے ہیں، انہوں نے بدوق اٹھا کر لڑائیاں لڑی ہیں ، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے ، فوج کی حب الوطنی پر کوئی شک وشبہ نہیں ہے ، عمران خان صرف سوال کر رہے ہیں ۔کل عمران خا ن نے بات کی آج شہباز شریف اور ان کے لوگ چیخ و پکار کر رہے ہیں ،یہ کہہ رہے ہیںکہ ادارے مل کر عمران خان کو نااہل کریں ، یہ تو لندن میں بھی باہر نہیں نکل سکتے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ یہ حکومت بین الاقوامی سازش کے بعد آئی، خرم دستگیر نے اس سازش کا بھانڈا پوڑا ، موجودہ حکومت نارمل الیکٹڈ حکومت نہیں ، اسے عوام نے منتخب نہیں کیا ،شہبازشریف اور ہم نوا جس طرح چیخ و پکار کر رہے ہیں ان کے پاس اکثر یت نہیں تھی ، ملک میں اقلیت کی حکومت ان کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے ،سازش کے ذریعے برسر اقتدار آنے والوں کا بھانڈا خرم دستگیر نے پھوڑا ،جیسے یہ سازش سے حکومت میں آئے یہ باہر برگر نہیں کھا سکتے۔

 

فوا د چوہدری کا کہناتھا کہ فوج سے نیچرل کو آرڈی نیشن ہے ، ہم دونوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں ،پی ڈی ایم کے بعض لوگ صرف اقتدار کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں ، یہ جو ہو رہاہے کیوں ہو رہاہے ، جاوید لطیف نے مزید اسے بیان کیا ،حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ سے ہٹے تو انگلینڈ چلے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں