پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کے بعد ن لیگ کا مریم نواز سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات،مسلم لیگ ن نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے سیلابی صورتحال پر معطل شدہ سیاسی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی ہیں،مسلم لیگ ن کے قائد کی ہدایت پر مریم نواز پنجاب بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

 

 

مریم نواز کے ابتدائی جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے،مریم نواز ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 8 ستمبر کو پہلا جلسہ چشتیاں میں کریں گی،شیڈول کے مطابق مریم نواز 9 ستمبر کو شیخوپورہ کے جلسے میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب ہوں گی۔وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ ن لیگ کا گڑھ ہے،عظیم الشان جلسہ ہو گا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب کو کہتاہوں کہ سیاست کیلئے وقت بہت ہے،اب ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔مشکل کے اس وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کے ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے،ہمیں آگے بڑھ کر امدادی عمل کو تیز کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ آغا خان کے بیٹے سے بات ہوئی اور وہ بھی امداد میں معاونت کے خواہاں ہیں۔ سعودی عر ب،قطر ،متحدہ عرب امارات ،فرانس ،ترکیہ اور بہت سے ممالک نے امداد کی،چین نے پاکستان کیلئے امداد میں اضافہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین یلئے 8 لاکھ خیمے مزید آرڈر کیے ہیں جو ایک ماہ تک مل جائیں گے،خیموں کی بہت ضرورت ہے جس پر آج سے کام تیز کریں گے۔

 

 

سیلاب نے ہر جگہ کو متاثر کیا لوگ جاں بحق ہوئے،فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر تباہ ہوگئے،ابھی بھی فضائی جائزہ میں دیکھا کہ سندھ اور بلوچستان کے کچے کےعلاقو ں میں کچھ نہیں بچا،سیلاب متاثرین کو خصوصی پیکج کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں