پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر لاہور ہائیکورٹ ایکشن میں آگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہے۔

 

قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کابحران سنگین ہوگا،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کس طرح پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،پوری دنیا میں اب پیٹرول فی بیرل سستا ہو رہا ہے،بتایا جائے کون قیمت مقرر کرتا ہے،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا طریقہ کار ہے۔عدالت نے مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں