تحریک انصاف نے ن لیگ کی دو بڑی وکٹیں گرادیں، سیاسی حلقوں میں ہلچل

فیصل آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسری کی ایسی حریف جماعتیں بن چکی ہیں کہ ایک دوسرے کے ارکان کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ آئندہ آنے والے عام انتخابات کی تیاری ابھی سے ہو رہی ہے اور دونوں جماعتیں اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کی تلاش میں ہونے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کررہی ہیں اور اب پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا دی ہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔دونوں لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سے قبل سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رانا ابراہیم شمشاد خان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وفاقی حکومت چیئرمین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکی ہے، عمران خان کی مقبولیت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ون مین شو کے علاوہ عوام کی بہتری کے لیے دھیلے کا کام نہیں کر رہے، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کے دور حکومت میں بہتر زندگی بسر کر رہے تھے، امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close