اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا “میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے، چنانچہ اب میں حکمتِ عملی وضع کررہا ہوں کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آنے والے لوگوں کی مشکلات کیسے کم کر سکتے ہیں۔
ہم ٹیلی تھون کےذریعےجمع ہونے والے عطیات میں سے ایک ارب روپیہ دیکر اس کام کا آغاز کریں گے۔”انہوں نے ٹیلی تھون میں عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ” میری اپیل پر لبیک کہنےاور پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئےدل کھول کر مددکرنے والےتمام عطیات کنندگان، میں آپ کاشکرگزار ہوں۔کئی ایک طریقےہیں جن کےذریعےآپ عطیہ کر سکتے ہیں۔”عمران خان نے مزید عطیات فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بھی بتایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں