پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اے آروائی کے مطابق ایبٹ آباد، مردان اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا اور زلزلے کی گہرائی بتیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

تاحال فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close