غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (پی این آئی)غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری، نیپرا بجلی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے غربت میں پسے عوام پر 94 روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے، نیپرا کل بجلی کمپنیوں کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں کی سماعت کرے گا جس میں عوام پر 94 ارب 40 کروڑ روپے سہ ماہی

ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا جن بجلی کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کرے گا ان میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گیپکو شامل ہیں۔آئیسکو کی جانب سے 8 ارب 72 کروڑ اور لیسکو کی جانب سے 17 ارب 81 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے

۔میپکو نے اپنی درخواست میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلیے 19 ارب 53 کروڑ، پیسکو نے 12 ارب 27 کروڑ جب کہ فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ اور گیپکو کی جانب سے 9 ارب 25 کروڑ روپے کی وصولی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔بجلی کمپنیوں کی جانب سے ان وصولیوں کو کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات اور نقصانات کی مد میں وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close