فواد چوہدری کو ٹشو پیپر کیوں چاہیے؟

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد اپنا سابقہ ٹوئٹ گلے پڑ گیا جس میں فواد چوہدری نے امپورٹڈ حکومت کی نحوست کا طنز کیا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جہاں پاکستان نے بھارت سے 5 وکٹوں سے میچ جیت کر پرانی شکست کا بدلہ اتارا وہیں مسلم لیگ ن نے بھی فواد چوہدری کا ایک پرانا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے چھکا مار دیا۔


پاکستان کی جیت کے بعد مسلم لیگ ن کے پیج پر فواد چوہدری کا پرانا ٹوئٹ ’یہ ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے‘ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کو آرے ہاتھوں لے لیا اور پوچھا گیا کہ اُنہیں ٹشو پیپر تو نہیں چاہیے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close