فیصل واوڈا عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے آبائی وسائل فیصل واوڈا عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے، روانگی سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ توئٹر پر انہوں نے لکھا کہ اللہ کریم نے ایک بار پھر مجھے اپنے گھر کی زیارت کا موقع دیا ہے،

عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، اللہ کی بارگاہ میں وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے دعا کروں گا،انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی آسانی کے وسیلے کی دعا کروں گا، پروردگار پاکستان پر اپنا خصوصی رحم اور کرم فرمائے، آمین۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close