جہلم(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر نیچے نہیں آ رہا، اتوار کو جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا،
انہوں نے کہا کہ تیل بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریاں چلنا بند ہوگئیں، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈھائی ماہ پہلے بتایا گیا تھا کہ بارشیں زیادہ ہونی ہیں، پہلے اقدامات کیے جاتے تو آج سیلاب کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں