فواد چوہدری نے بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے جلسے کو دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کے جلسے کو دے دیا،

نجی ٹی وی کے مطابق میچ کے بعد ایک پاکستانی صحافی نے فواد چوہدری کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت کس کی برکت سے ہوئی؟ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ‘ فیصل آباد کے جلسے سے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close