ن لیگی رہنما عطاتارڑ پر ہنسنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ،لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر پولیس نے 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد پولیس نے حکمران جماعت ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پر ہنسنے کے الزام میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیے بغیر 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک لاک اپ میں رکھا۔

 

 

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے حکم پر چار نوجوانوں زین، تیمور، سلمان اور قدیر کو تھانہ کوہسار میں قید کر دیا گیا ہے۔کوہسار تھانے کے ایس ایچ او نے عطا تارڑ کے حوالے سے بتایا کہ نوجوانوں ایک نجی ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسے اور انہیں چور کہا۔تاہم ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایسی کوئی خاص بات نہیں، گرفتار افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close