آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سوات کے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا

سوات(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا،بحرین پل کو آرمی انجینئرز نے دن رات کام کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔بہت جلد بحرین پل کو عوام کے لیے کھولنے پر سوات کے مقامی لوگوں کی خوشی دیدنی تھی۔

 

 

 

اس موقع پر لوگوں نے پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ بحرین پل کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا اور پل کی بندش کے باعث بحرین خود بھی 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔30 اگست کو آرمی چیف نے سوات کے دورے کے دوران ایک ہفتے میں روڈ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں