اسلام آباد (پی این آئی) مقامی میڈیا کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) اور دیگر معلقہ ادارے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کیلئے اس کی مجرمانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں کے ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے خلاف مطلوبہ ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد ریفرنس پر ایک لمحے کی تاخیر بھی نہ کی جائے گی اور سپریم کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا، امید ہے کہ یہ کام بہت جلد مکل ہو جائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ حکومت میں موجود اتحادی جماعتیں آئین و قانون پر عمل پیرا ہیں ، پی ٹی آئی کی تقدیر پر مہر ثبت کرنے میں کوئی سستی نہ دکھائی جائے گی جس کے بعد پی ٹی آئی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد جبکہ دفاتر سیل کر دیے جائیں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کو کالعدم جماعت قرار دیدیا جائے گا جس کے بعد ان کے تمام ارکان پارلیمنٹ کی بطور قانون ساز حیثیت ختم ہو جائے گی۔اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن کے ریفرنس کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے ، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس کے ساتھ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کی اہلیت فراہم کر دی ہے ۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے شوکت ترین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ٹیلیفون پر ہونے الی گفتگو کی فرانزک رپورٹ طلب کی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں