اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا
مزید معاہدہ کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہوگیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں