فیصل آباد، ڈاکو زمیندار کی حویلی سے سوا کروڑ کے مویشی ٹرکوں میں لوڈ کر کے فرار

فیصل آباد (آئی این پی ) شاہین چوک میں سات رکنی ڈاکوئوں نے زمیندار کی حویلی سے سوا کروڑ کے مویشی ٹرکوں میں لوڈ کر کے فرار ہونے میں کامیاب‘ کئی گھنٹے لوٹ مار کے باوجود ساہیانوالہ پولیس واقعہ سے لا علم نکلی‘ حسب معمول وقوعہ پر تاخیرسے پہنچی‘ متاثرہ زمیندار کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف بالآخر مقدمہ درج کرلیا گیا‘رواں سال ریکارڈ وارداتوں کے باوجود مسروقہ مال کی برآمدگی خواب بن کر رہ گئی‘ ساہیانوالہ کے علاقہ شاہین چوک میں سات رکنی ڈاکوئوں نے محمد عبداللہ و اسکے ملازمین کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ چودہ لاکھ مالیت کے مویشی چھین لئے بعدازاں ٹرکوں پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close