ڈاکٹر کو تیسری بیوی کے سابق شوہر نے گولی مار کر قتل کر دیا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد میں ڈاکٹر کو تیسری بیوی کے سابق شوہر نے گولی مار کر قتل کر دیا اورسی پی او کے نوٹس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں مسلح ملزمان نے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے،پولیس رپورٹ کے مطابق رضا ٹاؤن کا رہائشی ڈاکٹر حق نواز وٹو جمعہ کی رات مچھلی فارم ستیانہ روڈ کے قریب واقعہ اپنے کلینک ”ولید ہسپتال” کو بند کرنے کے بعد کار میں واپس گھر جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے ان کی کار پرفائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے،

مضروب کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد عمر سعید ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے 2 نامزد ملزمان تنویر اور اس کے بھائی اجمل سکنہ ستیانہ روڈ سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول ڈاکٹرحق نواز نے ملزم تنویر کی سابقہ بیوی طیبہ سے تیسری شادی کر رکھی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close