عمران خان پاکستان میںکون سا نظام چاہتے ہیں؟ نئی تشریح کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی میں ، میں پھنسے ہوئے ہیں،سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سر پہ شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں،عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں،ملک میں الحمدللہ استحکام آ رہا ہے ،آپ کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی میں میں پھنسے ہوئے ہیں۔سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سر پہ شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں ۔

سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا ۔ عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے عمران خان نے تحریک فساد شروع کی ہے۔ ملک میں الحمدللہ استحکام آ رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے ۔ عمران صاحب چار سال کیا کیا اور باتیں کیا کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close