فواد چوہدری کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا انکشاف کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) فواد چوہدری کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا انکشاف کر دیا گیا۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں اور ان کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close