کراچی (پی این آئی) لندن سے چوری ہونیوالی گاڑی کراچی میں کس کے گھر سے برآمد کرلی گئی؟۔۔۔ غیر ملکی انٹیلی جنس حکام کی اطلاع پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری ہونے والی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ کے حکام نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کرتے ہوئے بینٹلی گاڑی برآمد کرلی۔ گھر کے مالک کی شناخت جمیل شفیع کے نام سے ہوئی جس نے بتایا کہ اسے یہ گاڑی نوید بلوانی نے دلوائی تھی۔
جب نوید بلوانی سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ کسٹمز حکام نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی لندن سے چوری ہوئی اور ایک یورپی ملک کے سفارتخانے کی جعلی دستاویزات پر پاکستان لائی گئی تھی۔ گاڑی کو کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ضبط کی گئی گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائدہے، گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں