بہاولپور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار ماہ ہر قسم کے ظلم کو برداشت کیا، میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کو بلیک لسٹ کیا گیا، 25 مئی کو لوگوں پر تشدد کیا گیا، مجھے دیوار سے لگایا گیا تو ’کارنرڈ ٹائیگر‘ بن سکتا ہوں، میں صرف ایک کال دوں گا اور حکومت کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
ابھی بھی وقت ہے شفاف الیکشن کا اعلان کریں اور خود کو اور ملک کو بچائیں۔بہاولپور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ “چیری بلاسم” اور جو اس کے پیچھے ہیں سن لیں کہ جتنا تم مجھے ڈرانے اور دبانے کی کوشش کرو گے میں اتنا ہی مقابلہ کروں گا، گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔25 مئی کو دھرنا دے سکتا تھا لیکن ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ایسا نہیں کیا، دھرنا دے کر معیشت کو اور نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “چیری بلاسم” بوٹ دیکھتے ہی خاص پالش شروع کر دیتا ہے، یہ بڑے بوٹوں کی ایسے پالش کرتا ہے اس میں شکل بھی نظرآنا شروع ہوجاتی ہے، “ڈیزل” اسلام کو اپنی سیاست چمکانے اور پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے، شہبازشریف، زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اندرونی وبیرونی طاقتوں سے مل کرہماری حکومت گرائی۔
عمران خان کے مطابق قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنے پر ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، ان کے خلاف جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ انہیں پھر خبردار کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں