صرف پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا، عمران خان کے قریبی ساتھی نے برطانوی شہریت ترک کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) صرف پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا، عمران خان کے قریبی ساتھی نے برطانوی شہریت ترک کر دی۔۔  تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور اہم ساتھی زلفی بخاری نے برطانیہ کی شہریت ترک کر دی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے برطانوی ہم آفس کی تصدیقی دستاویزات میڈیا پر جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اب میں صرف پاکستانی شہری ہوں۔

 

میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں، اب کہیں نہیں جا سکتا، جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close