لاہور(پی این آئی)سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔رانا ابراہیم شمشاد خان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وفاقی حکومت چیئرمین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکی ہے۔
عمران خان کی مقبولیت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ون مین شو کے علاوہ عوام کی بہتری کے لیے دھیلے کا کام نہیں کر رہے،پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کے دور حکومت میں بہتر زندگی بسر کر رہے تھے،امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں