فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا ،اکائونٹ سے مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹوئٹر اکاونٹ رات گئے ہیک ہو گیا، جس کی تصدیق فواد چودھری کی جانب سے خود کی گئی ہے۔ ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چودھری کے اکاؤنٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں، جبکہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا کی تصویر لگا دی گئی تھی

۔تاہم اب سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹر اکاونٹ واپس بحال ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا،ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close