عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی(پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آ گیا، چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقعے پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں عمران خان محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سکیورٹی کے افراد سوار تھے، جنہوں نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close