اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ایک فارن ایجنٹ ، سازشی، جھوٹے اور چور کے بارے میں مکمل طور با شعور ہو چکے ہیں ،قوم نے کارٹلز مافیا، سازشی ٹولے کو پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے،، عمران خان نے اپنا منہ پالش کرانے کے لئے امریکی لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں ۔
جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ان خان کو عوام کا سوچنے کے لئے اپنی میں اور شہباز شریف کی سوچ سے آزاد ہونا ہوگا ،عوام ایک فارن ایجنٹ ، سازشی، جھوٹے اور چور کے بارے میں مکمل طور با شعور ہو چکی ہے ،قوم کے شعور نے آپ کو پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے قوم کے شعور نے کارٹلز مافیا اور سازشی ٹولے کو پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے قوم باشعور ہوگئی اسی لئے عمران خان کی کرپٹ اور جھوٹی حکومت ختم ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ ڈوب رہا ہے اور عمران خان تقسیم اور انتشار پھیلا رہے ہیں ۔ ملک سیلاب کے لپیٹ میں ہے اور فارن ایجنٹ اپنی میں سے آزاد نہیں ہو پا رہا عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو ;ج مہنگائی نہ ہوتی عمران خان چار سال معیشت تباہ نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی ،عمران خان 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض نہ لیتے تو آج بیروزگاری نہ ہوتی، عمران خان نے اپنا منہ پالش کرانے کے لئے امریکی لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں