اس بار الیکشن لڑا اور ہارا تو۔۔۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سیاسی کیرئیر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے دو بار کراچی سےالیکشن لڑا اور ہار گیا، اب اگر الیکشن ہارا تو دوبارہ نہیں لڑوں گا، پاکستان میں آبادی بڑھ گئی ہے، معیشت کا حجم بھی بڑھ گیا ہے ۔

 

 

 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے17بلین ڈالر کا ہوگیا،مالیاتی خسارہ 5ہزار ارب روپے کا ہے،عمران خان کےدور میں 20ہزار ارب کا قرض بڑھا،کورونا میں 4.5ارب ڈالر کا قرض بھی معاف ہوا، وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ترجیح تھی لہذا حکومت سنبھالنے کے بعد فوراً آئی ایم ایف سے رابطہ کیا،ہمیں آئی ایم ایف سے بات کرنے میں مشکل ہوئی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے کو کوئی تیار نہیں،پاکستان نے اب تک پورٹ سےٹیکس حاصل کیا،کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں ، اسٹیٹ بینک نے شرخ سود 15فیصد کردی ہے،پاکستان میں 80فیصد مینوفیکچرر پیداوار کرکے مال فروخت کرتےہیں،ببل گم کا جو خام مال ہے اسکی درآمدی ڈیوٹی دی جاتی ہے، ایک سرمایہ کار نے پلاسٹک فیکٹری لگا نے کی بات کی اور 20سال کیلئے ٹیکس میں رعایت مانگ لی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں