پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کس سیاسی جماعت کیساتھ اتحاد کرے گی؟ اہم رہنما کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ عمران خان پی ڈی ایم کے لیے خطرناک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اس لیے الیکشن کی طرف نہیں جا رہی ہیں کیونکہ وہ سیاسی طور پر عمران خان خان کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہیں۔سیاسی اتحاد بنتے بگڑتے رہتے ہیں لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن میں کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔

 

چشتیاں میں ضیا لیگ نے ہمیں سپورٹ کیا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہے ہیں، اعجاز الحق بھی بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔جب کہ ضمنی الیکشن پی پی 241 چشتیاں کے امیدوارن کی حتمی لسٹ جاری کر دی گئی ،ضمنی الیکشن میں چار پارٹی تین آزاد امیدوار الیکشن لڑے گئے۔امان اللہ ستار باجوہ مسلم لیگ ن، ملک مظفر اعوان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔غلام قادر تحریک لبیک طاہر محمد یوسف جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔ چوہدری اشرف چوہدری عباس ملک فہیم اللہ پی پی 241 کے آزاد امیدوار ہیں-مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ منچن آباد کی طرح صوبائی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں کا ضمنی الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔انہوں نے اپنے ڈیرہ پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے 2013-18کے دوران پانچ سالوں میں بطور ایم پی اے چشتیاں شہر اور دیہات کی کارپٹ سڑکات،تحصیل ہسپتال چشتیاں کی اپ گریڈیشن کے تحت آرتھوپیڈک یونٹ،دل وارڈ ،تعمیر کرائے۔

 

 

ڈاکٹروں کی تعداد15سے بڑھا کر 80کرادی،کشادہ ڈبل ریلوے پھاٹک ،شہر کے داخلی دوخوبصورت گیٹس،110کروڑ روپئے کا میگا سیوریج منصوبہ تعمیر کرایا،1122سروس،تھانہ بی ڈویژن کا اجرا کے علاوہ دیہات میں سینکڑوں ترقیاتی وتعمیراتی کام مکمل کرائے جس کی سابقہ 70 سال میں مثال نہیں ملتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں