تلخیاں بڑھ گئیں، پنجاب حکومت نے شریف خاندان کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو فراہم کی جانے والی ساری سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ اس بارے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا۔ انہوں نے کہا “شریف خاندان سے پنجاب پولیس کی تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ صرف شہباز شریف کو ان کے منصب (بلیو بک) کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

 

“اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پراوینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع وزیراعظم ہاؤس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بھی کم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close