جس دن عمران خان نے کہا ہم اسلام آباد بند کر دیں گے، بڑا اعلان کر دیا گیا

گجرات (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ جس دن عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دو ہم ادھر ہی بند کر دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کو وزیر اعظم کیوں کہتے ہیں؟ میں کہتا ہوں کہ نقشہ اٹھا کر دیکھ لو کہ پاکستان کے کتنے حصے پر کس کی حکومت ہے۔

 

شہباز شریف تو صرف اسلام آباد کے وزیر اعظم ہیں، جس دن عمران خان نے کہا شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دو ہم ادھر ہی بند کر دیں گے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی گجرات میں کارنر میٹنگ کے لیے آئی تھیں، انہوں نے بہت باتیں کیں، میں مریم بی بی کو بتانا چاہتا ہوں، انہوں نے جلسی کی ، یہاں دیکھو یہ اصل جلسہ ہے۔ مریم بی بی سن لیں! ابا جی، چچا جی اور ککڑی، پی ڈی ایم سمیت سب مل جائیں تو عمران خان کے برابر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ گجرات کو ڈویژن بنانے کی اجازت دینے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی چیئر مین کو یقین دلاتا ہوں میانوالی سے زیادہ لیڈ گجرات سے ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close