راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) گوٹھ ماچھی نے سیلاب زادگان کے لئے اپنی امدادی مہم کہ آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم، ایف ایف سی اور تمام صنعتی اور کاروباری اداروں کا ہم قدم ہونا بہت ضروری ہے۔
بارش سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں ایڈمن آفیسرز نے اپنے ہاتھوں سے متاثرین میں سامان تقسیم کیا اور اس عزم کیا اظہار کیا کہ ایف ایف سی اس کٹھن وقت میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے – کرنل (ر) محمد یاسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ FFC ماچھی گوٹھ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے انہوں بتایا کہ صادق آباد کے علاوہ روجھان کےعلاقے سونمیانی میں بھی سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر جا رہے ہیں اور اس کے بعد سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی 2010 ء کےسیلاب متاثرین کی بھی ایف ایف سی نے بھر پور مدد کی تھی اب بھی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور بھر پور طریقے سے کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جائے تا کہ متاثرہ بھائیوں کے لیے خوراک، کیمپ، ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔
راشن تقسیم کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل احتشام گل ڈپٹی منیجر ایڈمن، محمود اقبال وڑائچ ڈپٹی منیجر CSR، لیفٹیننٹ کرنل اعجاز حسین ڈپٹی منیجر HR، لیفٹیننٹ کرنل پرویز انور ڈپٹی منیجر منیجمنٹ کلب و دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں