سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا گیا سامان ٹرک ڈرائیور نے فروخت کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھکر میں سیلاب زدگان کے لیے بھجوایا گیا سامان ٹرک ڈرائیور نےفروخت کر دیا۔پولیس کے مطابق سامان سے بھرا ٹرک لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کے لیے بھجوایا گیا تھا جس میں منرل واٹر اور راشن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق تاہم سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والے ٹرک ڈرائیور نے تمام راشن راستے میں ہی فروخت کر ڈالا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور سامان خریدنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close