قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن، وہ حلقہ جہاں عمران خان کی جیت یقینی قرار

لاہور( آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما، یو نین کو نسل فیض پورکلاں کے نمبر دار ملک ذوالفقار علی بھٹو ‘ملک جہانگیر منظور نمبردار نے کہاہے کہ پی پی 139میںتحریک انصا ف کی کامیابی یقینی ہے،حلقے کیلئے میاں جلیل احمد شرقپوی کی خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عوا م آ ج بھی ان کی قدر کر تی ہے ،مسلم لیگ(ن) حلقے میںمیاں ابوبکر شرقپوری کے کامیا ب جلسے دیکھ کر بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہوں نے حلقہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میںپاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی حما یت میں منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ شر قپور شر یف کی عوام ضمنی انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کے سا تھ کندھے سے کند ھا ملا کر کھڑی ہے ان شاء اللہ 11ستمبر کو عوام بلے پر مہر لگا کرمخالفین کی سیا ست کو دفن کر دیں گے ۔ قوم باشعور ہو چکی ہے اب مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پار ٹی کا دور ختم ہو چکا دو نو ں جماعتیں اپنی سیا سی ہار تسلیم کر تے ہو ئے جلسو ں پر خر چ ہو نے وا لا پیسہ سیلا ب مثا ثر ین کے فنڈ میں جمع کرا کے ثوا ب حا صل کر یں اور خو د اللہ اللہ کر یں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close