موجودہ حکومت سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت ،اسرائیل سے دوستی کرینگے ، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور( آئی این پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے یہاں حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بے زبان،بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے۔

غذائی قلت گوداموں اوردکانوں کو لوٹ کھائے گی۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔انہوںنے کہا کہ حکمران سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close